اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چنائواور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔