ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر پر انسانیت سوز تشدد، جان کی بازی ہار گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا گیا،کراچی کے رہائشی ماہی گیر کی لاش کل واہگہ بارڈر لاہور پہنچائی جائیگی۔بعدازاں بھارتی قید میں ہلاک ہونے والے ماہی گیر کی میت لاہور سے کراچی منتقل کی جائے گی۔اطلاع ملتے ہی متوفی کے گھر پر صف ماتم بچھ گئی۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی

پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں انسانیت سوز سلوک کی مذمت تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں دوران قید پاکستانی ماہی گیر امیر حمزہ ولد جعفر احمد کو انسانیت سوز تشدد کرکے ہلاک کر دیا گیا۔جس کی میت کل منگل کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی۔بھارتی جیل میں انسانیت سوز تشدد سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی ماہی گیر کی لاش بعدازاں لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کی جائے گی۔جہاں سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس متوفی کی میت لیکر اگلے دن کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔بھارتی قید میں جاں بحق ماہی گیر امیر حمزہ علی اکبر شاہ گوٹھ کورنگی کراچی کا رہائشی تھا۔جو کہ30نومبر2017کو کھلے سمندر میں النجم نامی لانچ سے مچھلیوں کے دوران بھارتی فورسیز نے گرفتار کر لیاتھا۔دوران بھارتی قید جاں بحق ہونے والا ماہی گیر دو بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔اطلاع ملتے ہی متوفی کے گھر پر صف ماتم بچھ گئی۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں انسانیت سوز سلوک کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔بھارتی حکومت معصوم پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے۔ہمارے ماہی گیر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے سمندر کا سینہ چیر کر رزق کمانے کے لیے جاتے ہیں۔مگر کھلے سمندر میں دندناتی بھارتی فورسیز ہمارے ماہی گیروں کو

غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کر رہی ہے۔اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔اور پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ مظالم ڈھانے والے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اپنے متوفی ماہی گیر کی فیملی کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔اور انہیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…