بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مسجد اقصیٰ میں عبادت بزرگ فلسطینی خاتون کا جرم بن گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو اسرائیلی فوج نے قبلہ اول میں عبادت کی پاداش میں گرفتار کیا اور اس کی مدت حراست میں مسلسل توسیع کی گئی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق

اسرائیلی فوج نے بزرگ فلسطینی خاتون رہ نما عایدہ الصیداوی کو گذشتہ جمعہ کو حراست میں لیا۔ ان کا واحد جرم مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت کرنا بنا ہے۔ اسے مسجد اقصی کے باب المجلس سے گرفتار کرکے ایک بدنام زمانہ حراستی مرکز مسکوبیہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی عمر رسیدگی اور خاتون ہونے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔عایدہ الصیداوی جس کی عمر 59 سال ہے اس وقت بھی حراستی مرکز میں ہے اور اسرائیلی پولیس حکام دانستہ طورپر اسے پابند سلاسل رکھے ہوئے ہیں۔عایدہ الصیداوی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب باب المجلس کے قریب اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی ڈاکٹر حازم الجولانی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ڈاکٹر الجولانی کی شہادت پرفلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور لوگ گھروں سے نکل کراحتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئے تھے۔عایدہ الصیداوی کو قابض فوج ماضی میں بھی متعدد بارمسجد اقصی سے بے دخل کیا گیا اور مسجد اقصی میں عبادت کی آڑ میں اسے حراست میں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…