منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹیکنالوجی پر اندھا بھروسہ کرنے والوں کے لئے طالبان کی فتح تازیانہ عزت ہے،مفتی کفایت اللہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)طالبان کی فتح عالم اسلام کے لئے فتح مبین اور سائنس و ٹیکنالوجی پر اندھا اعتماد کرنے والوں کے لئے تازیانہ عبرت ہے۔ افغان قوم نے اپنے وقت کی تین سپر پاورز کو زیر کرکے لوہا منوالیا ہے۔ اب اللہ کا نظام اور شریعت محمدی ؐ ہی “نیوورلڈ آرڈر”ہوگی۔ ان تاثرات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے گذشتہ روز ضلع کورنگی کے زیر اہتمام

مدینہ جامع مسجد گلزار کالونی کورنگی میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری قاری فیض الرحمٰن عابد، جمعیت طلباء اسلام کے رہنماحافظ نعیم زاہد، مفتی عابد الرحمٰن شامزئی، فرقان ابن قاصد، عنایت اللہ عتیق، ارشاد الحق ہزاروی و دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ طاقت کے نشے میں چور دشمنان اسلام سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر دعوے کر رہے تھے کہ افغان طالبان ملیا میٹ ہو کر قصہ پارینہ بن جائیں گے۔ آج پھر یہ ثابت ہوگیا کہ سپر پاور صرف رب کائنات ہے۔ وہ جب چاہے جسے چاہے بادشاہی کا منصب ادا کرے اور جسے چاہے ذلیل و رسواء کردے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کی افادیت سے انکاری نہیں ہیں مگر یہ بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ امداد ربانی کے حصول کا واحد راستہ اطاعت رب ہے۔ اللہ نا ممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے اس نے اپنے فضل و کرم سے طالبان کے ذریعے دشمنان اسلام کا تکبر خاک میں ملا دیا۔ JUIکے مرکزی رہنما نے کہا کہ افغانستان میں امریکی عسکری قوت معہ اپنے 40اتحادی نیٹو افواج ہزیمت سے دو چار نہیں ہوئیں بلکہ امریکی ڈالر بھی ایمان کی حرارت والوں کے مقابل دو کوڑی کا ثابت ہوگیا۔ مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ہمارا دین کامیابی کے جواصول بتاتا ہے ان میں پہلی شرط ہے کہ انسان گواہی دے اور اس پر ڈٹ جائے۔ دوسری یہ کہ علمبردار حق ، باطل کی مزاحمت کرے

اور اس حق کی ادائیگی میں مسلسل کوشاں رہے۔ تیسری شرط راہ حق میں جدو جہد کرتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے میں کوئی پس و پیش نہ کیا جائے۔ چوتھی یہ کہ صرف قربانیاں ہی نہ دے بلکہ ان پر صبر بھی کرے۔ جب ایک مسلمان یہ شرائط پوری کردیتا ہے تو پھر نصرت الہٰی کا نزول ہوتا ہے۔ انہی شرائط کی تکمیل کرکے ہم غاصب ہندوستان سے ہم اپنی جنت نظیر وادی کشمیر آزار کراسکتے ہیں اور ایٹمی اسلامی ملک کے طور پر اسلامی دنیا کی قیادت رب کی عطاء سے ہمارا مقدر ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…