کابل (آن لائن)افغان دارالحکومت کابل میں برقع پوش خواتین نے طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کے حق میں ایک ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کابل یونیورسٹی میں تقریباً تین سو خواتین نے یہ مارچ شروع کی، جو بعد ازاں سڑکوں پر بھی جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ طالبات اگر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سر تا پاؤں برقع پہننا چاہیے۔ اس موقع پر ان خواتین نے مختلف پلے کارڈز اور طالبان کے سفید جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔ اس مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ وہ ایسی بے پردہ خواتین کے خلاف ہیں، جو کابل کی سڑکوں پر احتجاج میں خود کو افغان خواتین کی نمائندہ قرار دیتی ہیں۔