اسلام آباد (آن لائن)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کی خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ، جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر کو سماعت
کریگا ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کر رکھی ہے، دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ 13 سے 17 ستمبر تک کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیارجسٹرار آفس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری کیاآئندہ ہفتے چیف جسٹس سمیت تمام ججز ڈیوٹی پر موجود ہونگے آئندہ ہفتے چھ سنگل بنچ جبکہ تین ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے سنگل بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر ہو گا جو کیسز کی سماعت کریں گے ڈویژن بنچ پیر سے جمعرات تک دستیاب ہونگے، ڈویژن بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہوں گے لارجر بینچ بننے کی صورت میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔