پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ کے کئی وزرا ء کے محکموں میں ردو بدل کا امکان،5 اہم وزرا ء کی وزارتیں خطرے سے دوچار

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب کابینہ کے کئی وزرا ء کے محکموں میں ردوبدل کاامکان ہے ، 5 وزرا ء کی وزارتیں خطرے سے دوچار ہوگئیں، وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اقدام اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کئی صوبائی وزرا ء کی 3 سالہ کارکردگی غیر تسلی بخش کے بعد صوبائی وزرا ء کے محکموں میں ردوبدل کاامکان ہے،

وزرا ء کی کارکردگی کے بارے میں مستند اداروں کی رپورٹس مرتب کرلی گئیں۔وزرا کے محکموں میں ردو بدل ان کی 3 سالہ کارکردگی کی بنا ء پرہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اقدام اٹھائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل 5 وزرا ء کی وزارتیں خطرے سے دوچار ہیں، وزیر محنت انصر مجید نیازی کا ممکنہ تبدیلی کی زد میں آنے کاامکان ہے ، وہ اپنے تنقیدی رویے کا کابینہ اجلاس میں برملا اظہار کرچکے ہیں۔ترین گروپ کے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ کی وزارتوں کو بھی خطرہ ہے ، اسی طرح حافظ ممتاز کی وزارت میں بھی ردوبدل کاامکان ہے۔عبدالعلیم خان بارے بھی پنجاب کے ایوان اقتدار کے اعلی حلقے ناخوش ہیں۔ وزیر خوراک بجٹ کے پہلے اجلاس کے بعد اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، عبدالعلیم خان کچھ عرصہ سے کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے۔وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کا بھی ممکنہ تبدیلی کی زد میں آنے کاامکان ہے ، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی وزارت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راشد حفیظ کی کارکردگی بارے بھی تحفظات ہیں، بائو رضوان کی وزارت ماحولیات کی کارکردگی بارے بھی تحفظات کااظہار کیا جا رہا ہے تاہم اتحادی جماعت کی وزارت ہونے کے باعث حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔وزارتوں میں پارٹی رہنمائوں کو سپیشل کواڈی نیٹر لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔ پارٹی رہنمائوں کو وزرا ء کے ساتھ مل کر کام کرنے ٹاسک سونپا جاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…