سندھ، پنجاب، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج بھی بارش ٗ محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا

9  ستمبر‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ہندوستان کی ریاست گجرات سے آنیوالا مون سون کا سسٹم کراچی پہنچ گیا،جمعرات کی علی الصبح شہرمیں58ملی میٹر بارش سے شہری نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا سرجانی میں سیلابی کیفیت بجلی بند اورنگی ٹائون قصبہ کالونی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے

ملبے کے نیچے دب کر ماں اور تین بچے جاں ہوگئے بارش کے باعث حادثات میں بھی تین افرادجاں بحق ہوگئے بجلی کے تعطل پر مختلف علاقوں میں ہنگامے بھی ہوئے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دو دن جاری رہے گا شہری اداروں میں ایمرجنسی نا فذکردی گئی،سب زیادہ بارش سرجانی اور اورنگی میں ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گجرات سے آنیوالا مون سون کا سسٹم کراچی پہنچ گیا۔بن قاسم بھینس کالونی،ملیر لانڈھی کور نگی ریڑھی گوٹھ، الیاس گوٹھ شیرپائو کالونی، قائدآباد،گلشن حدید،سہراب گوٹھ،گلزار ہجری،سپر ہائی وے،ملیر ہالٹ،ایئرپورٹ،اسٹار گیٹ، شاہ فصیل کالونی کورنگی کراسنگ روڑ،کریم آباد،لیاقت آباد، گلشن اقبال،نیو ٹائون،جیل روڈ،جمشید روڈاخترکالونی سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اس بار زیادہ بارش ضلع وسطی اور غربی کے علاقوں سرجانی اورنگی ،ناظم آباد کے علاقوں میں ہوئی تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ، نیپاچورنگی،

سفاری پارک، شاہراہ فیصل اور گورا قبرستان کے قریب پانی کھڑا ہوگیا بارش کے اعدادوشمار محکمہ موسمیات نے جاری کر دیئے جسکے مطابق گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اورنگی ٹائون میں، 37ناظم آباد 32، مسرور بیس 17، کیماڑی میں 15 ، یونیورسٹی روڈ 7.8،گلشن حدید 4 ،جناح ٹرمینل 2.8،پی اے ایف

فیصل بیس میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔تیز بارش کے باعث سرجانی اور اورنگی کے نالوں میں طغیانی آگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی

بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا تیز بارشیں ہوئیں تو اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا جاچکا ہے جسکے بعد شہری اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کراچی میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن بجلی بندش اور سڑکوں پر جمع پانی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دفاتر جانے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو سڑکوں

پر جمع پانی کے باعث منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔تیز بارش کے باعث قصبہ ایم پی آر کالونی گلی نمبر 15 ،مکان کی چھت گرگئی ملبے سے ریسکیو رضاکاروں نے 4 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ملبے سے ملنے والی لاشیں ماں اور تین بچوں کی ہیں چاروں افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں نعشوں کی شناخت 28سالہ

سیدہ خاوا بی بی اسکی بیٹی 7 سالہ مبینہ 10سالہ بیٹا نصیب خان ،4سالہ بشیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔بارش کے باعث ناظم آباد اے اوکلینک کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 45 سالہ انیلا زوجہ اسلم جاں بحق جبکہ اسکا شوہر50سالہ اسلم ولد نثار زخمی ہوگیا۔ میاں بیوی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر گلشن معمار بنگالی موڑ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان محمد عرفان ولد محمد حسین جاں بحق ہوگیا لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال سے ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا۔ادھر ناردرن بائی پاس خیبر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ میں34سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال

منتقل کیاگیا۔بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی بندش کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے ان میں ڈیفنس، ملیر، شاہ فیصل، ماڈل کالونی، نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹائون اور جمشیدروڈ شامل ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی

بند کی گئی، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاکہ شہری ٹوٹے تاروں، ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ترجمان نے کہا کہ بارش اور پانی میں موٹر جیسے آلات کا استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، سانگھڑ سمیت سندھ، پنجاب، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…