سکھر(این این آئی)سکھر میں روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ،کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کو روہڑی کے قریب حادثہ پیش آگیا، جہاں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں الٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں
بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔ متاثرہ زکریاایکسپریس کراچی سے لاہورجارہی تھی۔ریلوے ذرائع نے بتایاکہ بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کے حادثے کے بعد ڈائون ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 5گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔