اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، حیران کن دعویٰ

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، اس بات کا دعویٰ سینئر و معروف صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آئے گی تو چوہدری نثار اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور چوہدری نثار دونوں کلاس فیلو ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اعتماد بحال کرے اور اپوزیشن اتحاد میں شامل ہو جائے، پیپلز پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی تھی تو ہمیں بتا دیتی،چوہدری نثار علی خان رجوع کریں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن) نے اے این پی اور پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم چھوڑنے پر مجبور کیا، پی ڈی ایم اب ختم ہو گئی ہے پی ڈی ایم کو دوبارہ تشکیل دینا ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمارا اعتماد توڑا ہے ہم نے ان کیلئے دروازے بند نہیں کئے وہ اعتماد بحال کرے اور شامل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی تھی تو ہمیں بتا دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن کا اتحاد بنایا اور تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جب لانگ مارچ کا وقت آیا تو پیپلز پارٹی نے بہانا بنا لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان سودے کر کے آتے رہے تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)وہ واحد جماعت ہے جو آئین کی بات کرتی ہے باقی جماعتیں پرانی باتیں کر رہی ہیں کہ ڈیل کر لو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بات کیوں نہیں کرتی،ووٹ چوری کی بات کیوں نہیں کرتی۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ

چوہدری نثار علی خان رجوع کریں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سیاست بہتر ہے تو وہ ان سے رجوع کر سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن) نے اے این پی اور پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم

چھوڑنے پر مجبور کیا،اے این پی اور پیپلز پارٹی کے چھوڑنے کے بعد حکومت مضبوط ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کیا گناہ کیا تھا جو ہمیں نوٹس دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب ختم ہو گئی ہے پی ڈی ایم کو دوبارہ تشکیل دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ق لیگ کے سہارے عدم اعتماد لائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ق لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد اصول کی بنیاد پر نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…