منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا مریضوں کی جان بچانیوالی دوا کی شدید کمی ڈاکٹروں کو اہم ہدایات جاری

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) کورونا کے آکسیجن پر موجود تشویشناک مریضوں کی جان بچانیوالی دواایکٹیمرا انجکشن کی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کمی ہوگئی جس کے بعد اب مختلف ممالک میں ریگولیٹری اداروں نے ڈاکٹروں کو ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکٹیمرا (ٹوسیلوزومیب)انجکشن اور ڈیکسا میتھا سون (سٹیرائیڈ) کا اکٹھا استعمال کورونا کے مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کرنے میں موثر رہا ہے۔ یہ دوا ایسے مریضوں میں استعمال کی جاتی رہی ہے جن کے پھیپھڑے کورونا سے بری طرح متاثر ہو چکے ہوں اور جنہیں فل پریشر مشینوں یا نان انویسیو وینٹیلیشن کے ذریعے آکسیجن کی ترسیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، اب اس جان بچانے والی دوا ایکٹیمرا انجکشن کی کمی کے بعد دنیا بھر میں ڈاکٹروں کو ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزارت قومی صحت کی جاری کردہ تازہ ترین ہدایات کے مطابق، باریکیٹینیب یا ٹوفاسیٹینیب ایکٹیمرا انجکشن کے مناسب متبادل ہیں۔ دونوں ادویات انسانی جسم میں سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔۔ Baricitinib (یا tofacitinib) صرف ڈیکسا میتھا سون یا کسی اور کارٹیکو سٹیرائیڈ کے ساتھ دی جاسکتی ھے۔ ایسے تمام ہیلتھ کیئر ورکرز، خاص طور پر وہ لوگ جو کورونا کے مریضوں کی انتہائی نگہداشت میں مصروف عمل ہیں، این سی او سی کی ویب سائٹ پر ایکٹیمرا کے متبادل ادویہ پر نئی جاری شدہ ہدایات کو ضرور پڑھیں جس میں خوراک اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مزید تفصیلات شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…