میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کیلئے جنت ہے، باہمت پاکستانی نوجوان نے خنجراب تک 1270 کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

4  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)اوکاڑہ کے رہائشی نوجوان عثمان ارشد نے اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر طے کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور اس باہمت نوجوان نے 1270 کلومیٹر کا طویل سفر 34 دن میں طے کیا۔

نوجوان عثمان ارشد کے مطابق منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں، بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے، اس کامیابی پرسب سے پہلے خداوند تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے ہمت اورتوفیق عطا کی، ساری زندگی بھی شکر ادا کرتا رہوں تو کم ہو گا، اللہ تعالیٰ کا مجھ پر اتنا کرم رہا کہ 34 دنوں میں مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور رب تعالیٰ نے ہر قسم کی مشکلات سے دْور رکھا۔عثمان ارشد کے مطابق میں اپنے والدین کا بھی شکرادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اسپورٹ کیا اور پیدل سفر کی اجازت دی، گھر والوں کی اسپورٹ کے بغیر یہ اتنا لمبا اور کھٹن سفر ممکن نہیں تھا، اْس کے بعد یونیورسٹی کے اساتذہ اور یونیورسٹی فیلوز کا شکریہ، جنہوں نے اسپورٹ کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کے لئے جنت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…