کراچی (آن لائن) نارتھ ناظم آباد میں اسکول کے اندربچے کے ساتھ بد فعلی کا واقعہ رونما ہوا ، بچے کی شکایات درج کرانے پر پولیس کے ناروا سلوک پر بچے کے باپ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی، گورنر سندھ نے واقعے کو نوٹس لے لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے
تفتیش شروع کردی اور ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسکول کے اندر بچے کے ساتھ بد فعلی کا واقعہ رونما ہوا، اس سلسلے میں متاثرہ بچے کے باپ نے بتایا کہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے اور اسکی بیوی گھروں میں کام کرتی ہے 29 اگست کو اسکی بیوی کا فون آیا کہ گھر آئے ان کا بیٹا رورہا ہے اور کچھ شکایات کررہا ہے جس پر وہ وہاں پہنچا تو اسکے بیٹے نے بتایا کہ وہ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند اچانک اسکول کے اندر چلی گئی وہ اندر لینے گیا تو وہاں کے چوکیدار کے بیٹے سمیر نے اسکے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی جس پر وہ تھانے گیا تو تھانے والوں نے ناروا سلوک اختیار کیا بعد ازں اسے میڈیکل لیٹر کے لیے اسپتال بھیجا گیا جہاںڈاکٹرز نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق کی جس کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا تاہم پولیس کو بعد میں ہوش آیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے کے ملزم سمیر کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید جانچ جاری ہے، دوسری جانب گورر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیے ہوئے پولیس افسران سے واقعے کی مکمل تفصیل اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناروا سلوک رکھنے والے ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے اس اہلکار کا نا م ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔