کابل(این این آئی)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ بھی ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کر لی ہے، امریکا کو شکست ہوئی،
سارے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔دوسری جانبافغان حکام نے نوٹم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کی فضائی حدود بغیر ایئرٹریفک کنٹرول کے ہے، کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی احتیاطی اقدامات کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام کی جانب سے جاری نوٹم میں مزید کہا گیا کہ امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول پر خدمات فراہم کرنا بند کر دیں جس کی وجہ سے افغانستان کی فضائی حدود میں ایئرٹریفک کنٹرول اورایئرپورٹ سروسز دستیاب نہیں ہیں۔نوٹم کے مطابق ممکنہ طور پر افغانستان سے نکلنے والا آخری امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ تھا، کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی احتیاطی اقدمات کریں۔