اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء مکمل ،آخری امریکی فوجی کی افغانستان چھوڑنے کی تصویر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی افغانستان سے انخلاء مکمل کر لیا ہے گزشتہ رات امریکی فوجی کابل ائیر پورٹ سے روانہ ہو گیا جس کی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ میجر جنرل کرس ڈوناہیو افغانستان سے روانہ ہونے والے آخری امریکی فوجی ہیں اور وہ سی 17 طیارے میں سوار ہونے کے لیے تیار ہیں۔