کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن سے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے جمہوری نظام
کو ہائی جیک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملی نغمہ ہی تبدیل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب خاموش نہیں رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریاض سہیل نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کے خطاب کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں میاں نواز شریف نے ملی نغمے، یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے، کو تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے، میں کبھی کبھی یہ ترانہ سنتا ہوں کہ‘ یہ وطن تمہارا ہے، ہم تو اس میں ہیں خوامخوا، یعنی کہ اے چند لاکھ لوگوں، یہ وطن تمہارا ہے، باقی 21 کروڑ ہیں خوا مخوا اس میں۔میاں نواز شریف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان سے سوال کیا کہ جب آپ وزیراعظم تھے تو آپ نے عوامی بھلائی کیلئے کیا کیا۔