ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک اور حملے کا خدشہ ٗ امریکی شہریوں کو کابل ائیر پورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سفارتخانے نے ایک اور دہشتگرد حملے کے خدشے کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ایک بار پھر کابل ائیر پورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے بتایاکہ نیشنل سکیورٹی ٹیم نے امریکی صدر جو بائیڈن

کو کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ایک اور دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے لیکن ہم زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سفارتخانے نے شہریوں کو دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی امداد طالبان کے پاس نہ جائے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کی بڑے پیمانے پر انسانی امداد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہو گی کہ امداد طالبان کے پاس نہ جائے تاہم امریکہ مختلف ذرائع سے افغان عوام سے انسانی امداد کے عہد کو نبھائے گا۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ننگرہار میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکہ نے دعوی کیا کہ حملے میں داعش جنگجوئوں کے مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کپتان بل اربن کا کہنا تھا کہ داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا گیا اور حملے میں عام شہری نشانہ نہیں بنے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…