ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ خسارہ 3.403 کھرب روپے تک پہنچ گیا قرضوں پر سود اور دفاعی اخراجات نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ 3.403 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کے 7.1فیصد کے مساوی ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق یہ 30جون 2021ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے اعداد و شمار ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تسلیم

شدہ ابتدائی خسارہ 653.5 ارب روپے جو جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 سے لے کر 7.5 فیصد تک رہے گا۔ ملکی و غیرملکی قرضوں پر سود اور دفاعی اخراجات نے ترقیاتی اور دیگر اخراجات کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک کی مجموعی مالی وصولیاں 6.269 کھرب روپے ہے۔ جس میں سے 2.741کھرب این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ادا کئے جاتے ہیں۔ اس طرح وفاق کے پاس 3.5 کھرب روپے بچتے ہیں۔ لہٰذا اگر اس میں 1.4 کھرب روپے کا نان ٹیکس ریونیو شامل کر لیا جائے تب بھی صرف قرضوں اور دفاعی اخراجات کی مد میں ادائیگیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔ مرکز کو ترقیات، پنشن، سول گورنمنٹ چلانے اور سبسڈیز کے لئے قرضے لینے پڑیں گے۔ 2020-21 کے مالی آپریشنز کے مطابق قرضوں پر ادائیگی کی مد میں 2749 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جس میں ںسے ملکی قرضوں 2523.8 ارب اور غیرملکی قرضوں پر 226 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ دفاعی اخراجات 1316.48 ارب روپے، پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب، پنشن پر 440 ارب روپے، حکومت چلانے کے لئے 505.8 ارب، سبسڈیز کے لئے 425 ارب اور گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…