پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال میں 12 مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور ردوبدل

28  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال میں 12 مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ یا ردوبدل کیا ہے، جبکہ دو ورز قبل 50 ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 150 فیصد تک اضافے کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں بلال عباسی کی شائع خبر کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات

کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سیکسینڈا (لیراگلوٹائڈ) انجیکشن کی قیمت 37159 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ موٹاپے کے خلاف جنگ میں سیکسینڈا (لیراگلوٹائڈ) انجیکشن 3 ایم جی ایک انجیکشن زیادہ وزن والے بالغ افراد کے لیے یا طبی مسائل سے دوچار مریض بھی اس کو استعمال کرتے ہیں۔ کتے کے کاٹے کی ریبیز ویکسین کے ایک انجیکشن کی نئی قیمت 1641 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ کریسمبا 100 ملی گرام کی نئی قیمت 77 ہزار 227 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کریسمبا کیپسول اینٹی فنگل ہے جو جسم کے کسی بھی حصے میں شدید قسم کے فنگل انفیکشن کے علاج میں انتہائی کارآمد ہوتا ہے۔اسی طرح فیویپیراویر (Favipiravir) ٹیبلٹس کی نئی قیمت 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیویپیراویر اینٹی وائرل جو انفلوئنزا کے مرض اور اسی طرح دوسرے وائرل انفیکشن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جو نئی ادویات رجسٹرڈ کی گئی ہیں ان کی قیمتیں بھارت، بنگلہ دیش اور ترکی کی نسبت تین گناہ زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…