کابل ائیر پورٹ دھماکے، داعش نے خود کش حملہ آور کی تصویر اور تفصیلات جاری کر دیں

27  اگست‬‮  2021

کابل(این این آئی)داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

تنظیم داعش (خراسان) کے بیان میں دعوی کیا گیا کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔داعش (خراسان) سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمن الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے آڑا لیا تھا۔داعش(خراسان) کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی اعماق نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمن الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی۔اعماق کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا کہ ان کے جنگجو سکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…