جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

37 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،37ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا،

وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی،پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری اور کابینہ انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد ممبر کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے اور وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی جبکہ کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…