ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مینار پاکستان واقعہ آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی،اہم انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی پنجاب نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست اندازی کے واقعہ پر سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کرا دی۔ پیر کو عدالت عظمی  کے انسانی حقوق سیل میں آئی پنجاب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں

بتایا گیا ہے کہ مزکورہ واقعہ کی جامع تحقیقات کیلئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں،تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا،30 ویڈیوز، 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کیلئے بجھوائی گئیں، نادرا نے نو افراد کی شناخت کی، پہلے 9  افراد کو گرفتار کیا گیا اور  انکی نشاندہی پر مزید افراد کو بھی  گرفتار کیا گیا،اب تک 92  افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،خفیہ اداروں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا،واقعہ کی شام ساڑھے چھ سے لیکر سات بجکر  چالیس منٹ کے دوران اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کی جانب سے کی جانے والی  کالز کا  ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، سات سو سے زائد افراد کی کالز کو  مشکوک قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف  بلا تفریق کارروائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کریں گے ،ملوث ملزمان کو سامنے لاکر مثالی سزائیں بھی  دلوائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے لاہور مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست اندازی کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…