دریاخان (آن لائن)کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پٹرول نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جلد انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا،
جس کے تحت 30 اگست تک تاجر برادری اور ان کے ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگانا لازم قرار دی گئی ہے، ورنہ دکانیں سیل اور بھاری جرمانے ہوں گے جب کہ 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق 30 اگست تک بزنس کمیونٹی کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کی مہلت دی گئی ہے، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور دکانیں سیل کردی جائیں گی، اسی طرح 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں ملے گا، پٹرول پمپس انتظامیہ بینرز آویزاں کرے گی۔ 30 اگست تک بینک اور دفاتر کے ملازمین کو ویکسین لگانا لازم ہوگا، 30 اگست کے بعد شاپنگ مال بھی سیل ہوں گے، 30 تک اگست ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھیں گے۔