جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نائیجیرین صدرکے بیٹے کی شادی میں  مہمانوں کے طیا روں کی قطاریں لگ گئیں

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

ابو جا (این این آئی)نائجیرین صدرکے بیٹے کی شاہی خاندان میں شادی سال کا سب سے بڑا سلیبرٹی ایونٹ بن گئی۔یوسف بوہاری اور زہرہ ناصر کی شادی میں اہم ملکی و غیر ملکی

شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں 100 سے زائد نجی طیاروں میں مہمان شرکت کے لیے آئے جس کے باعث ائیر پورٹ پر طیاروں کی قطاریں لگ گئیں۔تقریب میں لوگ قیمتی ملبوسات پہنے نظر آئے جبکہ خوبصورت سجاوٹ اور روایتی افریقی دْھنیں بھی بکھیریں گئیں، شہر Kano کے شاہی محل میں ہزاروں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق نائیجیریا میں صدارتی اور شاہی خاندانوں کے درمیان ایسی شادی کی مثال نہیں ملتی، پرتعیش تقریبات کا سلسلہ ہفتے بھر جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔دلہا اور دلہن کی ملاقات برطانیہ میں دوران تعلیم ہوئی تھی، دلہن کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے۔شادی سے قبل دْلہن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا،کسی نے دلہن کے لباس کو غیر اخلاقی قرار دیا تو کوئی دلہن کا دفاع کرتا نظر آیا۔روایت کے مطابق دْلہا کے خاندان نے دلہن والوں کو تقریباً دو لاکھ مقامی روپے ادا کیے جو شمالی نائجیریا میں رائج اوسط رقم سے تقریبا 10 گنا زیادہ ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…