جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر نے کا مشورہ

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پاکستان جمہوری لیگ نے پاکستان کو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر نے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان کا مضبوط اور خوشحال ہونا ضروری ہے اور افغانستان میں امن واستحکام کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا‘طالبان پر بھی لازم ہوچکا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے

اورعوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام سہولتیں دی جائے جو انکا بنیادی حق ہے۔اتوار کے روز پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے سیکرٹری جنرل سہیل احمد اور دیگر کے ہمراہ پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افغا ن امن عمل میں پاکستان کا کردار ہر لحاظ سے مثالی رہا ہے اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں وقت آچکا ہے کہ پاکستان طالبان کی افغان حکومت کو تسلیم کر ے تاکہ افغانستان میں امن واستحکام کے نئے دور کا آغاز ہوسکے۔چیئر مین پاکستان جمہوری لیگ نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے 20سال بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور آج افغان عوام کے پاس بھی موقعہ ہے وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے افغانستان کی نئی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب افغانستان بھی کامیابی کے ساتھ دنیا میں آگے بڑ ھے گا۔رانا زمان سعید نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کا سپورٹر اور پاکستان میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے افغانستان کے معاملے پر بھارت کا پاکستانی دفاع اداروں کے بارے میں منفی پروپگنڈہ شرمناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے آج پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان پہلے دن سے امن کیساتھ اور بھارت دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے پاکستان دنیا بھر میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر تارہیگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…