جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی انوائس سکینڈل،صدرعارف علوی نے ایف بی آر کی درخواستوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1.2 ارب روپے کے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی 1.2 ارب روپے کی 42 درخواستوں کو نمٹا دیاایف بی آر نے وفاقی

ٹیکس محتسب کے سو موٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کر رکھی تھی۔اسکینڈل میں ایف بی آر حکام نے دعوے داروں کو جزوی مکمل طور پر سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کئے تھے ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس نے اس جعلسازی کا پردہ چاک کیا تھا اور اس سلسلے میں فیلڈ فارمیشن کو ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے باوجود ملوث حکام کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی وفاقی ٹیکس محتسب نے واقعے پر سو موٹو نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کا تعین کرنے اور تادیبی کاروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی ایف بی آر نے صدر مملکت کے احکامات اور وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات پر 130 جعلی ریفنڈ کیسز سے نمٹنے کیلئے 6 انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی تھی ان انکوائری کمیٹیوں نے ذمے داران کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ چارج شیٹ کا مسودہ 30 دنوں میں پیش کرنا تھاصدر مملکت نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ماہانہ عمل درآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم دے دیا صدر عارف علوی کی ذمے دار حکام کو شنوائی کا حق دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…