نئی دہلی(این این آئی) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے 150 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل ائرپورٹ کے باہر سے 150 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے جو کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے۔دوسری جانب طالبان نے اس خبر
کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا ۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے خوفزدہ ہو کر فوری طور پر کابل میں اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے جبکہ گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیا تھا کہ کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں۔طالبان نے اپنے شہریوں سے اسلحہ بھی جمع کرنا شروع کر دیا تھا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ طالبان نے ریڈیو، ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا تھا اور ملازمین سے بات چیت کی۔