لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے بعد پنجاب کی نمبر پلیٹیں اسلام آباد کی نمبر پلیٹوں کے مقابلے میں کئی گنا مہنگی ہوگئی ہے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں پنجاب کی نمبر پلیٹ 15 سو روپے میں جاری کی جا رہی ہے جبکہ اسلام آباد میں
یہی نمبر پلیٹ 8 سو روپے میں جاری کی جاتی ہیں اسی طرح موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت پنجاب میں 1 ہزار روپے اور اسلام آباد میں 4 سو روپے ہے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ چونکہ پنجاب کی نمبر پلیٹ سکیورٹی فیچرز پر مبنی ہے اس لئے اس کی بناوٹ پر پیسے زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔