اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کابل پر طالبان کا قبضہ بھارتی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد مودی سرکار کے گن گانے والا بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر برس پڑا۔بھارتی میڈیا نے کہاکہ افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بیکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے کہیں افغان فورسز

میں کرپشن کا الزام لگایا تو کہیں امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام عائد کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی تنہا ہوگیا، اب بھارت کو چاہیے کہ وہ دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، برسوں پہلے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں، طالبان کا اقتدارمیں آنا دیوارپرلکھا ہے مگر ہماری نہیں سنی گئی، آج صورتحال سب کیسامنے ہے۔دوسری جانب طالبان کے ہاتھوں سقوط بعد کابل میں روسی سفارت خانے کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی پیسوں سے بھری کاریں لے کر فرار ہوئے۔وہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکے وہ رن وے پر ہی پھینک دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سفارتی مشن کی پریس سکریٹری نکیتا ایشینکو نے افغان حکومت کے زوال کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جو چیز سب سے زیادہ درست طریقے سے دکھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ غنی افغانستان سے کیسے فرار ہوئے؟ صدر غنی پیسوں سے بھری چار کاریں لے کر ہوائی اڈے پر پہنچے۔لائی گئی رقوم کا ایک حصہ ہیلی کاپٹر میں ڈال دیا گیا لیکن اس میں اتنی زیادہ گنجائش نہیں تھی۔ اسی لیے انہوں نے ہمراہ لائی گئی رقم سے بھرے تھیلے رن وے پر ہی چھوڑ دیے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…