منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تعویز گنڈے سے ماں کے مرنے پر بیٹے نے پیر اور اسکی بیٹی سے خوفناک طریقہ سے بدلہ لے لیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے ملیرمیمن گوٹھ میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک لڑکی زخمی ہوگئی ، مقتول تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا ، اس کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی ۔میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ ابراہیم مسجد کے

قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولین کی لاشیں اور زخمی لڑکی کو پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ غلام حیدر ولد رسول بخش اور مقتولہ کی 17 سالہ بشری بتول دخترغلام حیدر جبکہ زخمی لڑکی کی شناخت 17 سالہ زینب دختر جاوید کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ، فائرنگ سے جاں بحق غلام حیدر اور بشری بتول باپ بیٹی تھے ، زخمی ہونے والی لڑکی زینب مقتول کی مہمان تھی۔مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلام حیدر تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا ، غلام حیدر کے تعویذ گنڈوں سے کچھ روز قبل ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، مرنے والی خاتون کا بیٹا جو اس وقت جیل میں تھا ، اس نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی کہ تمھارے علاج سے میری ماں مر گئی میں تمھیں زندہ نہیں چھوڑونگا۔فائرنگ کرنے والا شخص اسی خاتون کا بیٹا ریاض تھا جو کچھ روز قبل جیل سے رہا ہو گیا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اتوار اور پیر کی درمیانی شب غلام حیدر کے گھر میں گھر کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…