پشاور(آن لائن )وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر صوبے کے 13اضلاع میں 2دن کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دیدی ہے اور متعلقہ موبائل کمپنیوں کو پشاور سمیت صوبے کے 13اضلاع کے 1400مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی نشاندہی کردی گئی ہیں۔ نویں محرم الحرام اوردسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح 6بجے سے رات 11بجے تک بند رکھا جائے گا۔ پشاور ، کوہاٹ ، کرم ، ڈی آئی خان ، ہری پور ،بنوں ، لکی مروت ، نوشہرہ ، مردان ، ابیٹ آباد ، مانسہرہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی تھی ۔ موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کے حکام کے علاوہ موبائل فون کمپنیوں کے حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔