جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

  کینسر کا معلوم ہونے کے باوجود نازیہ حسن سے محبت کی شادی کی،مرزا اشتیاق بیگ زوہیب حسن اور ان کے خاندان کے الزامات کی حقیقت سامنے لے آئے

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

لندن، اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نازیہ حسن کی موت زہر یا کسی پرتشدد عمل سے نہیں ہوئی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ گلوکارہ نازیہ حسن کی موت کینسر سے ہوئی۔ چار ماہ تک پولیس نے نازیہ  حسن کی موت کی تفتیش کی اور اسے زہر دینے، غلامی یا گھریلو تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ زوہیب حسن نے الزامات لگا کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے کہ

نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے  اسے زہر دیا تھا اور اسے یرغمال بنا رکھا تھا، لیکن اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جاسوسوں، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور نارتھ لندن کے کورونر ڈبلیو ڈولمین کی مشترکا تحقیقات کے بعد برطانوی ریکارڈز نے ایک سرکاری فیصلے کے ذریعے ثابت کیا کہ نازیہ حسن کی موت ”قدرتی وجوہات“ کی بناء پر ہوئی اور اس میں زہر یا کوئی اور مادہ شامل نہیں تھا۔ یاد رہے کہ نازیہ حسن کا انتقال 13 اگست 2000 کو ہوا لیکن حکام نے پانچ ماہ بعد 9 جنوری 2001 کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ماہر ٹیم کی سربراہی میں فرانزک تحقیقات کے بعد ان کی لاش کو حوالے کیا۔ دوسری جانب اشتیاق بیگ بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیسے ہتھیانے اور بلیک میلنگ کے لیے زوہیب حسن ان پر الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی تھی اور وہ مرتے دم تک ان کی اہلیہ تھیں۔مرزا اشتیاق بیگ کے مطابق زوہیب حسن چاہتے تھے کہ نازیہ حسن کسی سے شادی نہ کریں کیوں کہ ان کی کمائی پر ہی ان کے بھائی کا گزر بسر ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان سے شادی کرنے کے بعد جب نازیہ حسن نے گلوکاری کو خیرباد کہا تو زوہیب حسن کا کیریئر ختم ہوگیا اور وہ مالی طور پر کمزور ہوگئے، تب سے وہ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔صنعت کار کے مطابق زوہیب حسن نے نازیہ حسن فاؤنڈیشن بنا کر پیسے اور فنڈز بٹورے

اور اب انہیں بلیک میل کرنے کیلئے ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔مرزا اشتیاق بیگ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نازیہ حسن کی وفات سے ایک ہفتہ قبل ان کی طلاق کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا، کیوں کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی برطانیہ، دبئی اور مراکش میں مشترکہ جائیداد تھی اور بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں پاؤنڈز پڑے ہوئے تھے، انہیں

زوہیب حسن اور ان کے اہل خانہ ہتھیانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن کی موت کے بعد ان کی فیملی نے شرط رکھی کہ بچہ آپ کے حوالے تب کیا جائے گا جب آپ ہمیں دس لاکھ پاؤنڈ دیں گے۔مرزا اشتیاق بیگ کے مطابق جس وقت نازیہ حسن کے اہل خانہ نے یہ سب کچھ کیا، اس وقت ان کی اہلیہ بے ہوشی کے عالم میں تھی،انہیں

کسی چیز کا کچھ علم نہیں تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے حوالے سے جواب دے رکھا تھا۔انہوں نے سنگین الزامات لگانے پر زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا اسی حوالے سے مرزا اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو اپنی بیوہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی، اس ضمن میں جھوٹی

معلومات اور خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔صنعت کار کا کہنا تھا کہ انہوں نے نازیہ حسن سے کینسر کی تشخیص کے بعد ہی شادی کی تھی اور یہ بھی غلط بات ہے کہ ان کی اہلیہ کو بیضہ دانی کا کینسر تھا،1992 ء میں نازیہ حسن  یونائیٹڈ نیشن میں کام کرتی تھیں اسی دوران ان کو بیضہ دانی کا کینسر ہو گیا جس کے بعد وہ لندن آئیں اور ا ن

کی اووری کو ڈاکٹرز نے ری موو کر دیا  اور ان کی کیمو ہوئی اور وہ ٹھیک ہو گئیں، مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ جب میری 1995ء میں نازیہ سے ملاقات ہوئی تو اس وقت ان کا کینسر جا چکا تھا اور وہ ری کور ہو چکی تھیں، اس موقع پر نازیہ نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کینسر دوبارہ ہو سکتا ہے، اس کے باوجود میں نے  28

جولائی  1995ء میں  نازیہ سے شادی کر لی، ہم  دونوں آپس میں بے پناہ محبت کرتے تھے اور یہ ہماری محبت کی شادی تھی،انہوں نے بتایا کہ 1999ء میں انہیں دوبارہ کینسر ہوا اور یہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا جس کے باعث وہ 2000ء میں اسی کی وجہ سے فوت ہو گئیں، مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ میری محبت کا ثبوت یہ ہے کہ نازیہ کی وفات کو اکیس سال ہو گئے ہیں لیکن میں نے دوسری شادی نہیں کی۔ یہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جو زوہیب حسن اور اس کا خاندان ان پر لگا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…