پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے، چینی سمیت 18 اشیا مہنگی ہو گئیں

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی کوششوں کے باوجود ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ جاری گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹا، ٹماٹر، لہسن، مرغی، گھی اور کوکنگ آئل سمیت 18 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق

ملک میں مسلسل 8 ویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 13.30 فیصد ریکارڈ کی گئیادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 6 کی قیمت میں کمی اور 27 میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 22 روپے فی کلو مہنگیہوگئے اور فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور اوسط فی کلو قیمت 160 روپے 72 پیسیہوگئی جبکہ لہسن 10 روپے 42 پیسے، آلو 0.67 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ کر 105 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 72 پیسے مہنگا ہوااور اوسط قیمت 850 روپے 35 پیسے ہوگئی آٹا، دال چنا، دال ماش اور دہی بھی مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 3 روپے 27 پیسے فی درجن سستا ہوا، انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن، پیاز 78 پیسے، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…