اسلام آباد (این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 126 پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو متعلقہ شعبوں میں مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر سول ایوارڈز سے نوازا۔
ان ایوارڈز میں 3 نشان امتیاز، 2 ہلال پاکستان، 6 ہلال امتیاز، 4 ستارہ پاکستان، 3 ستارہ شجاعت، 17 ستارہ امتیاز، 39 صدارتی تمغہ رائے حسن کارکردگی، 3 ستارہ قائد اعظم، 17 تمغہ شجاعت، 31 تمغہ امتیاز اور ایک تمغہ قائد اعظم شامل ہے۔یہ ایوارڈز دیے جانے کی تقریب 23 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔اس کے علاوہ صدر نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے افسران و جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ایوارڈز میں 2 ستارہ بسالت، 61 تمغہ بسالت، 42 امتیازی اسناد، 70 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 22 ہلال امتیاز (ملٹری)، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 128 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔