منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے پاس صرف چند دنوں کی مہلت باقی رہ گئی ، انتباہ جاری

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں مقیم وہ تارکین وطن جو سعودیوں کے نام سے غیرقانونی کاروبار چلا رہے ہیں ان کے پاس صرف چند دنوں کی مہلت باقی رہ گئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے

توجہ دلائی ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ ادارے نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر یاد دہانی کا انتباہ جاری کیا کہ تارکین وطن 23 اگست 2021 کو ‘اصلاح حال’ کی مہلت ختم ہونے سے قبل غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لے آئیں اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرانے پر مقرر سزاؤں سے استثنی حاصل کرلیں۔ تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے خبردار کیا کہ اصلاح حال جو حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو غیرملکیوں اور انہیں کاروبار کی سہولت دینے والے سعودیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ مملکت میں جو لوگ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہوں وہ اس لنک کے ذریعے اصلاح حال کی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…