مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کیخلاف کارروائی کا حکم

10  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔منگل کو ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیوی اور ائیر فورس کے خلاف مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر کارروائی کا حکم دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ہیں نیوی اور ائیر فورس نے نیشنل پارک میں تجاوزات کی ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر نیشنل پارک میں کوئی بھی تجاوزات کرے تو اس کے کیا نتائج ہیں؟ مارگلہ ہلز نیشنل پارک تجاوزات پر آپ نے نیوی اور ائیر فورس کو نوٹس کیوں نہیں کیا، یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، بے شک یہ عدالت قانون خلاف ورزی کرے آپ ایکشن لیں۔چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید خان نے کہا کہ ہم نے ایکشن نہیں لیا کیوں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو آپ میرے خلاف بھی ایکشن لیں ، آپ کے کیا اختیارات ہیں ؟ آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیوں معلوم نہیں۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے وکیل دانیال حسن نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 کے تحت قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے، بورڈ کے پاس سیکشن 29 کے تحت گرفتاری کا اختیار بھی موجود ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وائلڈ لائف سے متعلق اتنا موثر قانون موجود ہے آپ نے اس میں صرف ترامیم کرنی ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اس حوالے سے مناسب ایکشن لے، بورڈ کو جو اختیارات دیے گئے ہیں ان کے تحت ایکشن لیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ایکشن لیا ہے ، چیئرپرسن صاحبہ آپ کے پاس اختیارات ہیں اگر کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو ایکشن لیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…