پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی جانب سے نواز شریف کو پناہ کی پیشکش کئے جانے کا امکان

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ، این این آئی) بھارت کی جانب سے نواز شریف کو پناہ کی پیشکش کئے جانے کا امکان، یہ بات پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اگر کوئی ملک خصوصی اجازت دے تو وہ بغیر پاسپورٹ کے سفر کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک سے انہیں ریلیف مل سکتا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بھارت بھی نواز شریف کو پناہ دینے کی پیشکش کر دے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے برطانیہ میں قیام پذیر مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی حکام نے ان کی ویزا توسیع کی درخواست مستردکردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی جس پر انہوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق برطانوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب نواز شریف کے پاس 2 آپشن ہیں، ایک تو یہ کہ وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں اور وہاں سے بھی درخواست مسترد ہونے پر وہ برطانوی عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے علاج کی غرض سے 19 نومبر 2019 سے لندن میں موجود ہیں ، عدالتوں کی جانب سے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانتیں منظور کی گئی تھیں تاہم مقررہ مدت میں واپس نہ آنے کے بعد حکومت کی جانب سے ان کے پاسپورٹ کی مدت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور انہیں واپس وطن لانے کے ارادوں کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے محمد نوازشریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نوازشریف کے ویزے میںمزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے ،برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن

ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کے وکلاء نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے ،برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک قائد محمد نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…