ریاض(آن لائن) سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے ملک میں داخلے کیلئے چینی ویکسین لگانے والے مسافروں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مشروط داخلے کی اجازت دے دی، مسافرو ں کو چینی ویکسین کے ساتھ امریکہ یا برطانیہ کی بھی ایک ڈوز لگانا لازمی قرار۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسینز سائنوفارم یا سائنو ویک لگوانے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیدی تاہم یہ اجازت مشروط ہوگی۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ے کہ ایسے مسافروں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوانے کے باوجود سعودیہ آنے سے قبل فائزر، ایسٹرا زینیکا، میڈورنا یا جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوائیں۔