بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم مرطوب/جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی

امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی پنجاب،کشمیر، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: بھکر 102، اسلام آباد (ائیر پورٹ 32، گولڑہ 11، بوکڑہ 07، سٹی 04)، منگلہ 32، جہلم 15، مری 10، اٹک ، نارووال 07، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 06، سٹی 02)، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 02)، کرور(لیہ) 06، گجرات 05، لاہور(سٹی04، ائیر پورٹ 01 ) ،منڈی بہاؤ الدین 02، گوجرانوالہ 01،کشمیر: مظفر آباد (ائیر پورٹ 12، سٹی 10)، کوٹلی 07، راولاکوٹ 05، خیبر پختو نخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ائیر پورٹ 27، سٹی 22)، پشاور(سٹی 17، ائیر پورٹ 09)، بالاکوٹ 16، دیر (بالائی10،زیریں 02)،چراٹ، کاکول 07 ،سیدو شریف 06، کالام 03،گلگت بلتستان: اوربابوسر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، دا لبندین، نو کنڈی 43 اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…