منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جس کی امریکہ میں اربوں کی جائیداد اور بزنس ہے اسے ہٹایا جائے عاصم سلیم باجوہ کو چین کے کہنے پر ہٹایا گیا

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے عاصم سلیم باجوہ کو عہدے سے ہٹانے کی حیران کن وجہ بیان کر دی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک کے عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن ہمارے پاس جو اطلاعات وہ اس سے مختلف ہیں ، خبر یہ آرہی ہے کہ چین نے چیئرمین سی پیک کیلئے

کڑی شرائط رکھ دیں ہیں جن  کا اربوں کاکاروبار اور پراپرٹی  امریکا میں ہے انہیں سی پیک منصوبے سے دور رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ دوسری جانب چیرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔

یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا، انشاء اللہ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ اسد عمر نے مزید لکھا کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوشآمدید کہتا ہوں۔ خالد منصور کارپوریٹ تجربہ کار، چینی کمپنیوں کے ساتھ سی پیک کے بڑے منصوبوں پر براہ راست شامل رہے ہیں، سی پیک کو آگے لے کر جانے میں ان کا وسیع تجربہ کار مدد گار ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…