جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے، تفصیلات کی کے مطابق پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہے ۔ حال ہی میں سکردو میں آنے والے

امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔ امریکہ کے بلس کونین نے کہا کہ 2015میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سکیورٹی دی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔انھوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اورSCO کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4Gکی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔ برطانیہ کے لیوکاس روب کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا اْن کا تجربہ انتہائی زبردست رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔ برطانیہ کے ہی کول کینٹین نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے۔ یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔ آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کا سہولیات، سکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…