مکوآنہ (این این آئی ) کورونا کی چوتھی لہر کے بڑھتے ہوئے پھیلائوکے باعث رواں سال برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے779ویں عرس کی سالانہ تقریبات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کے مطابق عرس کی صدیوں سے جاری رسومات صرف علامتی طور پر ادا کی جائیں گی جس میں دیوان فیملی کے چند ویکسین لگوانے اور نادرا سر ٹیفیکیٹ کے حامل افراد شرکت کریں گے، تقریبات میں عام زائرین کو شر کت کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بہشتی دروازہ بھی پانچ روز کی بجا ئے علامتی طور پر دو روز کے لئے مخصوص اوقات میں مخصوص افراد کے لئے کھولا جائے گا ۔