اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کو اکتوبر میں منعقد ہونے والی ‘مڈل ایسٹ گرین اِنیشی ایٹو سَمٹ’ میں شرکت کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم کو دعوت نامہ ان کے دفتر میں پہنچایا۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔