بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 8 فیصد سے زائد ہوگئی ہے

جبکہ ایک روز میں مزید 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 950 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اور مزید 1 ہزار 321 مریض شفایاب ہو ئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 360 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 287 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 67 ہزار 91 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار 225 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے

زیادہ 3 لاکھ 80 ہزار 93 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 971 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 211 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 673 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 456 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87 ہزار 304 کورونا

وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 801 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 289 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 328 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 622 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…