پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ناصر شاہ نے فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں‎

datetime 31  جولائی  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے لاک ڈائون کے فیصلے پر اعتراض کیا اور اردو میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کے اعتراض پر ناصر شاہ نے

لاک ڈائون سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا البتہ انہوں نے فواد چوہدری کو اردو کی غلطیاں گنوائیں۔ناصر شاہ نے وفاقی وزیر کی ٹوئٹس میں اردو کی غلطیاں نکالتے ہوئے کہا کہ آپ لاک ڈائون کا جائزہ لیں، ہم آپ کی صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اعلی عدالتوں کے ججوں کی اہلیت پر فواد چودہری کے ریمارکس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔ ان کے ریمارکس عقل سے عاری ہیں ، جب ججوں کے طرزِ عمل یا اہلیت پر پارلیمنٹ میں بات نہیں کی جاسکتی ہے تو کوئی وفاقی وزیر یہ کیسے بیان دے سکتا ہے کہ جج نااہل ہے؟ اب جب ان کے ریمارکس نے معزز ججوں کو بدنام کیا ہے تو ضروری ہے کہ مجھے اس پر بات کرنا ہوگی کہ ہمارے پاس سندھ ہائی کورٹ کے محترم چیف جسٹس کے لئے انتہائی احترام ہے جو نہ صرف سینئر ترین ہیں بلکہ ایک بہت ہی قابل جج ہیں ، نہ صرف وہ بلکہ چاروں جج انتہائی قابل ہیں اور ان کی صلاحیت ، دیانتداری یا قابلیت کے بارے

میں کوئی شبہ یا سوال نہیں ہے ، یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ تحریک انصاف ججوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے۔ یہ عدلیہ جیسے محترم ادارے کے لیے تباہ کن ہے۔ کیوں کہ عدلیہ ایک ستون ہے جس کے بغیر ریاست کھڑی نہیں ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سینئر ترین اور انتہائی قابل بھی ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت ِعالیہ میں فیصل عرب

کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی سندھی بولنے والا جج موجود نہیں ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان کی طرح ، جو ایک بلوچی ہیں ، ان کو بھی اعلی عدلیہ میں ترقی دی گئی ہے ، ہم توقع کرتے ہیں کہ چیف جسٹس سندھ بھی اعلی عدلیہ میں ترقی پائیں گے۔ اس بات پر توجہ دلانے کا ہر گز مقصد یہ نہیں کہ لسانیت پر بات کی جارہی ہے بلکہ ایک حق دار کو اس کا حق دلانے کی بات کی جارہی ہے جو بحیثیت مسلمان ہمارا فرض اولین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…