ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

datetime 30  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ،اساتذہ تبادلوں کے لیے یکم اگست سے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم سے 8 اگست تک سرکاری کالجوں کے اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ای پورٹل پر اساتذہ اپنے کوائف جمع کرائیں گے، آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ تبادلوں کے اہل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس ضمن میں پورٹل قائم کر دیا، پورٹل میں پہلے سے رجسٹرڈ اساتذہ اپنے تبادلوں کیلئے کوائف جمع کرواسکتے ہیں، اساتذہ کو اپنی پسند کے تین کالجوں کا انتخاب کرنا ہوگا، متعلقہ کالج میں سیٹ خالی ہونے کی صورت میں اساتذہ کو میرٹ لسٹ کے مطابق ٹرانسفر کیا جائے گا، اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات بھی ای سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا سروس ریکارڈ آن لائن کردیا، اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ، اے سی آرز، پروموشن، سینیارٹی لسٹنگ، ٹریننگز، تبادلہ جات اور چھٹیاں گھر بیٹھے حاصل کرسکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سروس ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہونے سے ٹیچرز کو کلریکل جکڑ بندیوں سے نجات مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…