جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہمارے والد، شوہر، بھائی اور بیٹے ہمارے محافظ ہیں، رابی پیرزادہ

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نور مقدم قتل کیس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے والد، شوہر، بھائی اور بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ میں ایک مسلمان خاتون ہوں اور میں تمام جائز تعلقات میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔رابی پیرزادہ نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتہ چلا ہے تو مردوں کے خلاف ایک طوفان سا برپا ہوگیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس کیس کی وجہ سے اب ہماری عورتیں مزید آزادی کی مانگ کررہی ہیں اور ڈھٹائی سے مرد ذات کے لیے غلط الفاظ کا استعمال کررہی ہیں۔سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ ان عورتوں کی وجہ سے کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہنا شروع کردیا جبکہ یہ بلکل غلط ہے کیونکہ ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔رابی پیرزادہ نے یہ بھی لکھا کہ کسی ایک مرد کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللہ تعالی نے عورت پر فضیلت دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں سب مردوں کا احترام کرتی ہوں کیونکہ یہ میرے دین نے سکھایا ہے۔سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ہر قتل غلط ہے، مگر یقین جانیں ہر عورت غلط نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…