جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہمارے بھارت کیساتھ رابطے ہیں یا نہیں ؟ طالبان کے ترجمان کا موقف سامنے آگیا

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )طالبان ترجمان کی جانب سے بھارت کیساتھ رابطوں سے متعلق خبروں پر موقف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہمار ا بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، ہم آزادی کے بعد ملک کی تعمیر نو پر غور

اور دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے ۔دوسری جانب سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہااس وقت افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کرانے کو کہا تھا، شاہ عبداللہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا،کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا سے کہانی ختم نہیں ہوئی، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اپنے مفاد ہیں، وہ اپنے فائدے کی تلاش میں ہیں۔ افغانستان میں کس کی حکومت ہو گی کس کی نہیں، اس حوالے سے صورتِ حال پیچیدہ ہے، یہ بات سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔شہزادہ ترکی الفیصل نے بتایا کہ اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کرانے کو کہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا۔سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا سے کہانی ختم نہیں ہوئی، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اپنے مفاد ہیں، وہ اپنے فائدے کی تلاش میں ہیں۔ترکی الفیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہو گی کس کی نہیں، اس حوالے سے صورتِ حال پیچیدہ ہے، جلد افغانستان کے حوالے سے کتاب شائع کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…