بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کینسر کے مرض میں مبتلا طالبہ فریدہ کی آواز بن گئے،تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداروہاڑی کے نواحی گاؤں کی رہائشی کینسر کے مرض میں مبتلا طالبہ فریدہ کی آواز بن گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ فریدہ کی بیماری سے متعلق92 نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے آنکھ کے کینسر میں مبتلا طالبہ فریدہ کے علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچی فریدہ کے

علاج معالجے کیلئے فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت بچی فریدہ کے علاج کے اخراجات اٹھائے گی اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بچی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی داخل کرادیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچی فریدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ فریدہ قوم کی بیٹی ہے اوراس بچی کا علاج کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ طالبہ فریدہ کے خاندان کی دیکھ بھال بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم کا نام نہاد ”انقلاب“تو اپنی ہی پارٹی کو بہا لے گیاہے،لیگی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم صفدر اکٹھے نہیں چل سکتے، شہباز شریف فیملی نواز اور مریم صفدر کے بیانیے سے لا تعلق ہے، حکومت کے باقی دو سال ترقی کی رفتارمزید تیز ہونے کے سال ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت میں توڑ پھوڑ پر خوش نہیں لیکن مریم صفدر مسلم لیگ (ن)پر قبضہ جمانے کے لئے اس کیلئے پیشرفت کر رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق

شہباز شریف کا پارٹی صدارت چھوڑنے کا عندیہ اس کا ثبوت ہے،آنے والے دنوں میں مسلم لیگ(ن)میں واضح طو رپر توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہوگا، حقیقت میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے کوئی کامیابی نہیں سمیٹی بلکہ دونوں نے خو دکو بند گلی میں دھکیل لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے ملک دشمن

بیانیے کواپنے ہاتھوں سے دفن کر دیا،مفت مشورہ ہے پارٹی کی سیاسی بقا ء چاہیے تو مریم صفدر اپنی سیاست کوقرنطینہ میں رکھیں، مریم صفدر نظام کو دوبارہ تابع کرنے کی ضد چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں او رانشااللہ آئندہ دوسال ترقی کی رفتارمزید تیز ہونے کے سال ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…