جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

’ چین اور پاکستان کی فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں‘

datetime 30  جولائی  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جی ایچ کیو میں پیپلزلبریشن آرمی کے 94ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیراوردفاعی اتاشی سمیت چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔چین کے دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر چینی صدر کے بیان کو بھی دہرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوںنے کہا کہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کو بھی سراہا۔اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے متحد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…